جلسہ سالانہ
جلسہ سالانہ احمدیہ مسلم جماعت کا تین روزہ سالانہ کنونشن ہے۔ 1983 سے باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے، اس سال یہ سوئٹزرلینڈ میں ۴۲ ویں بار منعقد ہ رہا ہے اور اس طرح اس ملک میں مسلمانوں کا سب سے بڑا باقاعدہ جلسہ ہے۔
جماعت احمدیہ کا پہلہ جلسہ سنہ 1891 میں منعقد کیا گیاجماعت احا۔ بانی جماعت حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے اذن سے اشتہار کے ذریعہ لوگوں کو پہلی بار قادیان (ہندوستان) میں جلسہ کے لئے جمع ہونے کی دعوت دی۔ اس وقت یہ جلسہ دنیا کے کئی ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، جرمنی اور انگلینڈ میں جلسہ سالانہ میں 30،000 سے زیادہ شرکاء ہوتے ہیں۔ یہ یورپ کے سب سے بڑے مسلم اجتماع ہیں۔
جلسہ سالانہ کا مقصد
حتی الوسع تمام دوستوں کو محض للہ ربانی باتوں کے سننےکیلئے اور دعا میں شریک ہونے کیلئے اس تاریخ پر آجانا چاہئے اور اِس جلسہ میں ایسے حقایق اور معارف کے سنانے کا شغل رہے گا جو ایمان اور یقین اور معرفت کو ترقی دینے کیلئے ضروری ہیں اور نیز اُن دوستوں کیلئے خاص دعائیں اور خاص توجہ ہوگی اور حتی الوسع بدرگاہِ ارحم الراحمین کوشش کی جائے گی کہ خدائے تعالیٰ اپنی طرف ان کو کھینچے اور اپنے لئے قبول کرے اور پاک تبدیلی ان میں بخشے (آسمانی فیصلہ ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ نمبر ۳۵۱ تا ۳۵۲)
ہر یک صاحب جو اس للّہی جلسہ کے لیے سفر اختیار کریں۔ خدا اُن کے ساتھ ہو اور اُن کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات اُن پر آسان کر دیوے اور اُن کے ہمّ و غم دور فرمادے۔اور اُن کو ہر یک تکلیف سےمخلصی عنایت کرے اور ان کی مُرادات کی راہیں اُن پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے اُن بندوں کے ساتھ اُن کو اُٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفر اُن کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔ اے خدا اے ذوالمجدو العطاء اور رحیم اور مشکل کشا یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہریک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔آمین ثم آمین ۔ والسلام علیٰ من اتبع الہدیٰ الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور۔عفی اللہ عنہ (مجموعہ اشتہارات جلد 1صفحہ342 i>
پروگرام
پروگرام بنیادی طور پر پنج وقتہ نمازوں کی ادائیگی، تلاوت قران پاک، پاکیزہ منظوم کلام اور تقاریر پر مشتمل ہے۔
-
11.00
رجسٹریشن
-
12.30
وقفہ برائے طعام
-
13.15
نماز جمعہ و عصر
-
14.00
خطبہ جمعہ از حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
ایم ٹی اے لائیو نشریات -
16.25
پرچم کشائی
-
16.30
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
16.40
نظم
-
16.50
پیغام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز
-
17.10
افتتاحی خطاب و دعا
-
17.40
قرآنی پیشگوئیاں
جرمن تقریر از مکرم ارسلان احمد صاحب، مبلغ سلسلہ، جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ -
18.10
نظم
-
18.20
آنحضرت ﷺ کا انداز تبلیغِ اسلام
اردو تقریر از مکرم بشارت احمد انیس صاحب ، صدر مجلس انصاراللہ سوئٹزرلینڈ -
18.40
اہم اعلانات
-
18.50
وقفہ برائے طعام
-
21.30
نمازِ مغرب و عشاء
-
03.30
نماز تہجد
-
04.15
نماز فجر اور درس القرآن
-
08.30
ناشتہ
-
10.45
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
10.55
نظم
-
11.05
اِسْمَعُوْا صَوْتَ السَّمَاءِ جَاءَ الْمَسِیْح جَاءَ الْمَسِیْح
اردو تقریر از مکرم عطاء الواسع صاحب مبلغ انچارج و نائب صدر جماعت احمدیہ اٹلی -
11.35
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بنی نوع انسان سے ہمدردی
اردو تقریر از مکرم زاہداسماعیل بٹ صاحب ،نائب صدر (صفِ دوم)مجلس انصارللہ سوئٹزرلینڈ -
12.05
نظم
-
12.15
اسلام پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات
جرمن تقریر از مکرم عطاء الحق صاحب -
12.45
وقفہ برائے طعام
-
15.10
ظہر اور عصر کی نمازیں
-
15.30
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
15.40
نظم
-
15.50
فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ
جرمن تقریر از مکرم فہیم خاں صاحب ، مربی سلسلہ -
16.20
نماز اطمینان قلب کا ذریعہ
اردو تقریر از مکرم منیر احمد منورصاحب،مربی انچارج جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ -
16.50
نظم
-
17.00
قبولیتِ احمدیت کے ایمان افروز واقعات
اردو تقریر از مکرم عبدالوہاب طیب صاحب، مربی سلسلہ -
17.30
ڈیجیٹل دور میں تکمیل اشاعت ِہدایت
جرمن تقریر از مکرم طارق ہبش صاحب ،استاد جامعہ احمدیہ جرمنی -
18.00
وقفہ برائے طعام
-
21.30
نمازِ مغرب و عشاء
-
10.45
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
10.55
نظم
-
11.05
عصر حاضر میں افراد جماعت کوجماعت سے جوڑنے کی ضرورت اور ذرائع
محترمہ فارینہ نعمان مبشر صاحبہ، سیکرٹری مال لجنہ اماءاللہ سوئٹزرلینڈ -
11.25
موجودہ دور میں ڈپریشن اور اضطراب۔ اسلامی تعلیمات اور نفسیاتی تناظر میں اس کا حل
محترمہ سمرہ خان صاحبہ، سیکرٹری وقف جدید و تحریک جدید لجنہ اماء اللہ سوئٹزرلینڈ -
11.45
خود احتسابی۔ نفس اور خواہشات کے درمیان جنگ
محترمہ سمیرا چوہدری صاحبہ، سیکرٹری تربیت لجنہ اماء اللہ سوئٹزرلینڈ -
12.05
خدا پر ایمان اور اس کی الہی رحمت کا پیغام۔ نجات کا واحد راستہ
محترمہ صالحہ چوہدری صاحبہ، نائب معاونہ صدر ، واقفاتِ نو -
12.25
تقریب تقسیم اسناد
-
03.30
نماز تہجد
-
04.15
نماز فجر اور درس القرآن
-
08.30
ناشتہ
-
10.45
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
10.55
نظم
-
11.05
حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعوت الی اللہ کے متعلق نصائح اور ہماری ذمہ داریاں
اردو تقریر از مکرم محمد فائزاحمد خان صاحب، مربی سلسلہ و صدر مجلس خدام الاحمدیہ سوئٹزرلینڈ -
11.35
خلافت کےزیر سایہ عالمگیر وحدت کا قیام
جرمن تقریر از مکرم شرجیل خالد صاحب ،مربی سلسلہ جماعت احمدیہ جرمنی -
12.05
نظم
-
12.15
سوئٹزرلینڈ کے باشندوں کو اسلام کی ضرورت کیوں ہے؟
جرمن تقریر از مکرم ولید طارق تارنٹسر صاحب امیر جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ -
12.45
وقفہ برائے طعام
-
15.10
ظہر اور عصر کی نمازیں
-
15.30
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
15.40
نظم
-
15.50
تقریب تقسیم اسناد
-
16.00
پیغام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز
-
16.20
اختطامی خطاب و دعا
مقررین
جلسہ سالانہ میں اعلیٰ درجے کے مقررین خطاب کریں گے۔ اہم مذہبی اور سماجی موضوعات کو قرآن کریم، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روایات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ان کے خلفاء کے اقوال کی روشنی میں پیش کیا جائے گا۔
جلسہ گاہ کا راستہ
Nuur Mosque (Parking)
Haslistrasse 25, 8554 Wigoltingen, Switzerland
نور مسجد جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کی دوسری مسجد ہے۔ 2008 سے نور مسجد کے احاطہ میں باقاعدگی سے جلسہ سالانہ منعقد ہوتا آرہا ہے۔
کار پارکنگ کا انتطام نور مسجد سے منسلک میدان میں ہوگا۔پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعہ آنے والے مہمانان کے لئے ایک شٹل سروس پارکنگ اور ٹرین اسٹیشن "Müllheim-Wigoltingen" کے درمیان کام کرے گی۔
رابطہ
اگر آپ کے پاس جلسہ سالانہ کے بارے میں کوئی سوالات ہیں یا بہتری کے لیے تجاویز ہیں تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں۔