جلسہ سالانہ
جلسہ سالانہ احمدیہ مسلم جماعت کا تین روزہ سالانہ کنونشن ہے۔ 1983 سے باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے، اس سال یہ سوئٹزرلینڈ میں ۴۲ ویں بار منعقد ہ رہا ہے اور اس طرح اس ملک میں مسلمانوں کا سب سے بڑا باقاعدہ جلسہ ہے۔
جماعت احمدیہ کا پہلہ جلسہ سنہ 1891 میں منعقد کیا گیاجماعت احا۔ بانی جماعت حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے اذن سے اشتہار کے ذریعہ لوگوں کو پہلی بار قادیان (ہندوستان) میں جلسہ کے لئے جمع ہونے کی دعوت دی۔ اس وقت یہ جلسہ دنیا کے کئی ممالک میں منعقد کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، جرمنی اور انگلینڈ میں جلسہ سالانہ میں 30،000 سے زیادہ شرکاء ہوتے ہیں۔ یہ یورپ کے سب سے بڑے مسلم اجتماع ہیں۔
جلسہ سالانہ کا مقصد
حتی الوسع تمام دوستوں کو محض للہ ربانی باتوں کے سننےکیلئے اور دعا میں شریک ہونے کیلئے اس تاریخ پر آجانا چاہئے اور اِس جلسہ میں ایسے حقایق اور معارف کے سنانے کا شغل رہے گا جو ایمان اور یقین اور معرفت کو ترقی دینے کیلئے ضروری ہیں اور نیز اُن دوستوں کیلئے خاص دعائیں اور خاص توجہ ہوگی اور حتی الوسع بدرگاہِ ارحم الراحمین کوشش کی جائے گی کہ خدائے تعالیٰ اپنی طرف ان کو کھینچے اور اپنے لئے قبول کرے اور پاک تبدیلی ان میں بخشے (آسمانی فیصلہ ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحہ نمبر ۳۵۱ تا ۳۵۲)
ہر یک صاحب جو اس للّہی جلسہ کے لیے سفر اختیار کریں۔ خدا اُن کے ساتھ ہو اور اُن کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات اُن پر آسان کر دیوے اور اُن کے ہمّ و غم دور فرمادے۔اور اُن کو ہر یک تکلیف سےمخلصی عنایت کرے اور ان کی مُرادات کی راہیں اُن پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے اُن بندوں کے ساتھ اُن کو اُٹھاوے جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفر اُن کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔ اے خدا اے ذوالمجدو العطاء اور رحیم اور مشکل کشا یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا فرما کہ ہریک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔آمین ثم آمین ۔ والسلام علیٰ من اتبع الہدیٰ الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور۔عفی اللہ عنہ (مجموعہ اشتہارات جلد 1صفحہ342 i>
پروگرام
پروگرام بنیادی طور پر پنج وقتہ نمازوں کی ادائیگی، تلاوت قران پاک، پاکیزہ منظوم کلام اور تقاریر پر مشتمل ہے۔تفصیلی پروگرام بطور PDF یہاں پایا جا سکتا ہے۔
-
11.00
رجسٹریشن
-
12.30
وقفہ برائے طعام
-
13.15
نماز جمعہ و عصر
-
14.00
خطبہ جمعہ از حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
ایم ٹی اے پر براہِ راست نشر کیا جائے گا -
16.25
پرجم کشائی
-
16.30
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
16.40
نظم
-
16.50
پیغام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز
-
17.10
افتتاحی خطاب و دعا
-
17.40
تخلیقِ انسانی کا مقصد کیا ہے؟
اردو تقریر از مکرم اویس طاہر صاحب، نیشنل سیکرٹری تبلیغ، جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ -
18.10
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے چند پہلو
اردو تقریر از مکرم فائز احمد خان، مربی سلسلہ جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ -
18.40
اعلانات
-
18.45
وقفہ برائے طعام
-
20.00
نمازِ مغرب و عشاء
-
05.00
نماز تہجد
-
05.45
نمازَ فجر و درس القرآن
-
08.30
ناشتہ
-
10.45
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
10.55
نظم
-
11.05
خلافت ۔ ایک نعمتِ عظمیٰ
اردو تقریر از مکرم سید حسن طاہر بخاری صاحب، مربی سلسلہ جماعت احمدیہ جرمنی -
11.35
مجھے ایکیسویں صدی میں خدا تعالیٰ کی کیوں ضرورت ہے؟
جرمن تقریر از مکرم قاسم خان صاحب، نیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ -
12.05
نظم
-
12.15
امنِ عالم۔ وقت کی ضرورت
جرمن تقریر از مکرم عطاالحق صاحب -
12.50
وقفہ برائے طعام
-
15.00
نماز ظہر و عصر
-
15.20
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
15.30
نظم
-
15.40
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خلقِ عظیم ۔ شکرگزاری
اردو تقریر از مکرم عبدالوہاب طیب صاحب، مربی سلسلہ جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ -
16.10
بچوں کی تربیت میں والدین کا کردار
اردو تقریر از مکرم شمشاد احمد قمر صاحب، پرنسپل جامعہ احمدیہ جرمنی -
16.40
نظم
-
16.50
تعمیر مساجد کی اہمیت اور انفاق فی سبیل اللہ
اردو تقریر از مکرم ذکریا خان صاحب، امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ ڈنمارک -
17.20
معلومات برائے تعمیر مسجد ناصر زوخویل
-
17.40
مجلس سوال و جواب
-
18.30
وقفہ برائے طعام
-
19.50
نمازِ مغرب و عشاء
-
10.45
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
10.55
نظم
-
11.05
جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا ہماری ذہنی و سماجی زندگی پر انفرادی اور معاشرتی اثر
اردو تقریر از محترمہ فریحہ کریم صاحبہ -
11.35
ذہنی صحت کی نشو نما: ذاتی اور سماجی شفایابی کے لیے تفکر درگزر اور روحانیت کا کردار
جرمن تقریر از مکرمہ عابدہ رفیق کاظمی -
12.05
نظم
-
12.15
اصلاح نفس کے تقاضے اور حصول کے ذرائع
اردو تقریر از مکرمہ ڈاکٹر منصورہ شمیم صاحبہ -
12.45
تقریب تقسیم اسناد
-
05.00
نماز تہجد
-
05.45
نمازَ فجر و درس القرآن
-
08.30
ناشتہ
-
10.45
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
10.55
نظم
-
11.05
اسلام میں حیات آخرت کا تصور ۔ سفرِ آخرت کی تیاری کے لئے اعمال صالحہ کی ضرورت و اہمیت
اردو تقریر از مکرم منیر احمد منور صاحب، مبلغ انچارج جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ -
11.35
دورِ حاضر میں نوجوانوں کے مسائل اور ان کا اسلامی حل
جرمن تقریر از مکرم فہیم احمد خان صاحب، مربی سلسلہ جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ -
12.05
نظم
-
12.15
شریعت اسلامی کی روشنی میں کامیاب عائلی زندگی
اردو تقریر از مہمانِ خصوصی -
13.00
وقفہ برائے طعام
-
15.00
نماز ظہر و عصر
-
15.20
تلاوتِ قرآنِ کریم و ترجمہ
-
15.30
نظم
-
15.40
تقریب تقسیم اسناد
-
15.45
پیغام سیدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز
-
16.00
اختتامی خطاب و دعا
جرمن تقریر از مکرم ولید طارق تارنٹسر صاحب، امیر جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ
مقررین
جلسہ سالانہ میں اعلیٰ درجے کے مقررین خطاب کریں گے۔ اہم مذہبی اور سماجی موضوعات کو قرآن کریم، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی روایات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ان کے خلفاء کے اقوال کی روشنی میں پیش کیا جائے گا۔
جلسہ گاہ کا راستہ
Nuur Mosque (Parking)
Haslistrasse 25, 8554 Wigoltingen, Switzerland
نور مسجد جماعت احمدیہ سوئٹزرلینڈ کی دوسری مسجد ہے۔ 2008 سے نور مسجد کے احاطہ میں باقاعدگی سے جلسہ سالانہ منعقد ہوتا آرہا ہے۔
کار پارکنگ کا انتطام نور مسجد سے منسلک میدان میں ہوگا۔پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعہ آنے والے مہمانان کے لئے ایک شٹل سروس پارکنگ اور ٹرین اسٹیشن "Müllheim-Wigoltingen" کے درمیان کام کرے گی۔